July 26 2022 0Comment
دیمک کا مکمل خاتمہ 

دیمک کا مکمل خاتمہ

 دیمک کو کھرچ کر صاف کر لیں پھر یہ آمیزہ وہاں کسی بھی برش یا روئی وغیرہ سے لگالیں اور جہاں سے دیمک شروع ہو وہاں جڑ میں تھوڑ ا سا گیلا تمباکو ڈال دیں۔ ایک مرتبہ کے عمل سے ہی دیمک سے نجات مل جائے گی۔ 

دیمک کا مکمل خاتمہ 

دیمک پودوں پر بیج سے بڑے پودے تک ان کے تمام مراحمل میں حملہ کرتی ہے۔ یہ جڑوں کو نقصان پہنچاتی ہے اور یہ نقصان پودوں کے اوپری حصوں کے مرجھانے کے طور پر نظر آتا ہے۔ دیمک کی موجودگی کی تصدیق کرنے کے لیے زندہ کیڑے یا سوراخوں کی موجودگی کے لیے متاثرہ پودوں کو اکھاڑنا اور جڑوں اور نیچلی شاخوں کو دیکھنا ضروری ہے۔

اور دیمک سے نجات کے لیے کیا کری

کارڈ بورڈ ٹریپ:
گتے میں cellulose ہوتا ہے جو دیمک کھاتی ہے ۔ گتے کے ڈبے کو گیلا کر کے ان جگہوں پر رکھیں جہاں دیمک موجود ہو ۔ گیلے گتے کی بو دیمک کو اپنی طرف متوجہ کرے گی۔
۔ بل والے گتے کے ڈبوں کو گیلا کر کے متاثرہ حصے کے پاس رکھ دیں۔

نارنگی کا تیل:
۔ جن جگہوں پر دیمک موجود ہو وہاں نارنگی کا تیل کچھ دنوں تک روزانہ لگائیں۔
۔ متاثرہ حصوں میں چھوٹے سوراخ کر کے یا سرنج کے ذریعے بھی کھوکھلی جگہ میں تیل ڈال سکتے ہیں ۔
۔ جب تک دیمک کا خاتمہ نہ ہوجائے اسی طرح تیل ڈالتے رہیں۔

نیم کا تیل :
نیم کا تیل ہلکے ہلکے اثر دکھاتا ہے ۔ لیکن یہ دیمک کو بڑھنے نہیں دیتا ۔ نیم کا تیل دیمک کا خاتمہ کردیتا ہے اگر براہ راست دیمک پر لگے۔
۔ روئی پر نیم کا تیل لگا کر متاثرہ فرنیچر یا دروازے کھڑکیوں پر لگائیں ۔ دیمک اس تیل کو چاٹ کر ختم ہوجاتی ہے۔
۔ نیم کا تیل بار بار لگانے سے کچھ ہی دنوں میں دیمک کا خاتمہ ہوجائے گا۔

بوریکس:
دیمک کو ختم کرنے کے لیے بوریکس بھی کارآمد ہے۔
۔ دیمک لگے حصے پر بوریکس کی تہہ لگادیں ۔
۔ ہر دوسرے دن ایک ہفتے تک اس طرح کرنے سے دیمک کا خاتمہ ہوجائے گا۔
۔ بوریکس کا سلوشن بنا کر بھی لکڑی کی سطح پر اسپرے کیا جاسکتا ہے ۔
سلوشن بنانے کے لیے ۸ اونس گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ بوریکس ملا کر اسپرے کریں۔

صابن کا پانی:
صابن کا پانی دیمک کے خول پر ایک تہہ بنادیتا ہے جس سے ان کا سانس لینے کا نظام ختم ہوجاتا ہے ۔اور وہ مرجاتی ہیں۔
۔ دو کھانے کے چمچ برتن دھونے والا لکوڈ سوپ ۴ کپ پانی میں ملائیں۔
۔ یہ سلوشن اسپرے بوتل میں ڈالکر متاثرہ جگہوں پر اسپرے کریں۔
۔ نتائج سامنے آنے تک روزانہ یہ عمل کریں۔

سفید سرکہ :
چھوٹی جگہ پر پیدا ہونے والی دیمک کو سفید سرکے سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔
۔ آدھا کپ سرکہ اور ۲لیموں کا رس ملالیں۔
۔ یہ سلوشن اسپرے بوتل میں ڈالکر دیمک لگی جگہ پر کریں ۔
۔ کچھ دنوں تک دن میں دو مرتبہ یہ اسپرے کریں۔

نمک:
دیمک کو ختم کرنے میں نمک بھی بہت کار آمد ہے یہ دیمک کو بڑھنے سے روکتا ہے ۔ اور دوسری چیزوں کو دیمک لگنے سے محفوظ رکھتا ہے۔
۔ برابر کی مقدار میں نیم گرم پانی اور نمک لے کر ایک باؤل میں مکس کرلیں۔ یہاں تک کہ نمک پانی میں حل ہوجائے ۔
۔ یہ سلوشن سرنج میں بھر کر دیمک لگی چوکھٹوں میں ڈالیں۔
۔ دیمک کا مکمل خاتمہ ۔

Tags: , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , ,

east

Write a Reply or Comment